پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کو چاردن ہوگئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کو چاردن ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کو چاردن ہوگئے، صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں آج سے تین دن کیلئے تمام دکانیں اور مارکیٹس بند رہیں گی اور پیر کے روز کھلیں گی۔ گزشتہ چار روز کے دوران پشاور کی مارکیٹوں کی رونقیں بحال رہی تاہم بیشتر دکانداروں سمیت خریداروں نے حکومتی ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا۔ صوبائی دارالحکومت میں قائم بڑے بڑے شاپنگ سنٹرز میں کام کرنیوالے اہلکار حکومتی ایس او پیز پر کسی حد تک عمل درآمد کرتے ہیں تاہم چھوٹی مارکیٹس کے دکانوں میں بیشترمیں حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ دکانداروں نے دکانوں میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا ناممکن ہوگیاہے تو دوسری جانب شہری کسی صورت حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیلئے تیار نہیں۔ بعض دکاندار خود ماسک اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنانے رہے ہیں تاہم رش کے باعث مذکورہ احتیاطی تدابیر بے سود دکھائی دے رہی ہیں۔ اس حوالے سے پشاور صدر کے دکانداروں کا کہناتھاکہ گاہک کو سمجھنا انتہائی مشکل ہے، زیادہ تر لوگ کورونا کو وابا نہیں بلکہ ڈرامہ سمجھتے ہیں اسلئے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کو تیار نہیں۔