ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کرک میں کورونا کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا

ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کرک میں کورونا کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا

  

کرک (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کرک میں کورونا کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا، کرک کا رہائشی ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کاشکار ہوگیا، تعلق صابر آباد سے ہے، معروف معالج ڈاکٹر دراز سمیت 19افراد کے ٹیسٹ منفی موصول ہوئے۔ محکمہ صحت کرک کے ذرائع کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرک میں کورونا کا ایک مشتبہ مریض جو کہ ہسپتال میں زیر علاج تھا، جان کی بازی ہار گیا تحصیل تخت نصرتی کے علاقے صورتی کلہ سے تعلق رکھنے والے مذکورہ مریض کا ٹیسٹ لیبارٹری بجھوا دیا گیا تاہم ریزلٹ موصول ہونے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوئی اور ان کو آبائی علاقے کے قبرستان میں کورونا کے ایس او پیز کے ساتھ سپر د خاک کیا گیا، دریں اثناء کرک کا رہائشی ایک اور ڈاکٹر کورونا کا شکار بن گیا، صابر آباد کا رہائشی ڈاکٹر سلطان مراد پشاور میں تعینات ہے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک کو موصول ہونے والے دیگر ٹیسٹ رپورٹس منفی تھے جن میں کرک کے معروف معالج ڈاکٹر دراز کا ٹیسٹ بھی شامل تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -