صوابی،موٹر سائیکل حادثہ میں 1 جاں بحق،2 زخمی

صوابی،موٹر سائیکل حادثہ میں 1 جاں بحق،2 زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں مختلف واقعا ت میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ گدون کی رپورٹ کے مطابق بیسک دڑہ کے مقام پر موٹر سائیکل کے حادثے میں میر احمد سکنہ کابگنی جاں بحق جب کہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ دریں اثناء موضع گاڑ مانیری میں اعتکاف میں بیٹھنے کے تنازغہ پر چچا زاد بھائی زخمی ہو گیا۔ صوابی پولیس نے مجروح ماصل خان کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -