تیمرگرہ،2 صحافی،اے سی اور اے این پی کے ضلعی صدر میں کورونا کی تصدیق

تیمرگرہ،2 صحافی،اے سی اور اے این پی کے ضلعی صدر میں کورونا کی تصدیق

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) دیرلویر کے دوصحافیوں،اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ سمیت اے این پی کے ضلعی نائب صدر میں کورونا وائرس کی تصدیق،ڈسٹرکٹ چلڈرن سپشلسٹ ڈاکٹر حیاء سید سمیت7مریض کورونا سے صحت یاب ہو گئے،ضلع دیرلویر میں کنفرم مریضوں کی تعداد 168ہو گئی محکمہ صحت کے مطابق دیرلویر کے دو سنیئر صحافیوں جنرل سیکرٹری تیمرگرہ پریس کلب احسان اللہ شاکر،روز ٹی وی کے بیورو چیف ملک فیص علی،اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد شاہ جمعیل خان،اے این پی کے ضلعی نائب صدر ملک سجاد خان میں کورونا وائرس کی تصد یق ہوگئی،تمام مریضوں کو گھروں پر ہی ایسولیٹ کر دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتا ئی جا تی ہے،ضلع بھر میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 63ہو گئی ہے جبکہ 8افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -