کورونا، پاکستان میں مزید 27اموات، 1076نئے کیسز رپورٹ

کورونا، پاکستان میں مزید 27اموات، 1076نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ (سٹاف رپورٹرز، نیوز ایجنسیاں)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 788 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 36717 تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 284 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ سندھ میں 243 اور پنجاب میں 223 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیرمیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 1076 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 27 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں خیبر پختو نخوا سے 171 نئے کیسز 9 ہلاکتیں، سندھ 758 کیسز 9 ہلاکتیں،پنجاب میں نئے کیسز330اور 9ہلاکتیں، بلوچستان 81 کیسز، اسلام آباد 63 اور آزاد کشمیر سے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔خیبر پختونخوا سے کورونا کے مزید 171 کیسز رپورٹ ہوئے اور 9 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے کی۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 5423 اور ہلاکتیں 284 ہوگئی ہیں۔محکمہ صحت نے بتایا پشاور میں 4، چارسدہ، مردان، صوابی، مالاکنڈ اور سوات میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔مزید 113 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 1505 ہوگئی۔سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 758 کیسز اور 9 ہلاکتیں سامنے آئے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4408 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 758 نئے کیسز ظاہر ہوئے اور 9 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 14099 اور اموات 243 ہوگئیں۔وزیراعلیٰ کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 238 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 3073 ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 330 کیسز اور 9 اموات سامنے آگئیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں ان نئے کیسز کے اضافے کے بعد مجموعی تعداد 13 ہزار 561 تک پہنچ گئی۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 9 اموات سے مجموعی تعداد 223 تک پہنچ گئی جبکہ 4636 افراد صحتیاب بھی ہوگئے۔بلوچستان سے کورونا وائرس کے مزید 81 نئے کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق محکمہ صحت نے کی۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 2239 ہوگئی جبکہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہے۔محکمہ صحت مطابق بلوچستان میں اب تک 326 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 63 کیسز سامنے آئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 822 ہو گئی جبکہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہے۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 91 ہوگئی جبکہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 69افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ادھر گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔اس حوالے سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس نے مزید 7 افراد کو متاثر کیا۔جس کے بعد وہاں اب تک کورونا وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 475 سے بڑھ کر 482 ہوگئی۔

پاکستان کورونا

نیویارک، لندن،بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کے مرکز نے نوول کروناوائرس کی وباسے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسزاور اموات کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے مزید 7ہزار اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد3لاکھ3ہزار سے زائد، مصدقہ کیسز کی تعداد 44لاکھ85ہزار921تک پہنچ گئی۔گزشتہ روز امریکہ میں 550،سپین 221،برطانیہ 438،اٹلی 265،برازیل393،بھارت105،میکسیکو میں 299ہلاکتیں ہوئیں،امریکہ میں سب سے زیادہ 14لاکھ 38ہزار734مصدقہ کیسز ہیں جبکہ روس اس فہرست میں 2لاکھ42ہزار271کیسز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ برطانیہ کا تیسرا نمبر ہے جہاں 2لاکھ 30ہزار985مصدقہ کیسز ہیں۔ سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 691 ہوگئی ہے۔اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار104۔برازیل میں 1لاکھ90 ہزار 137 جبکہ فرانس میں 1لاکھ 78ہزار184ہوگئی ہے۔جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد1 لاکھ74ہزار98،ترکی میں 1لاکھ 43ہزار114جبکہ چین میں 84ہزار464تک پہنچ گئی ہے۔ادھر اسرائیلی وزارت صحت نے کہاہے کہ ملک میں کرونا کے مزید 14 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار529 ہوگئی ہے۔ متاثرین میں 66 کی حالت خطرے میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید متعدد افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 260 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز اسرائیل میں کرونا کے مزید 13 مریض سامنے آئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کرونا کے 11 ہزار956 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں 4312 اب بھی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کرونا کے 66 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جن میں سے 57کو وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے۔

دنیا کورونا

مزید :

صفحہ اول -