عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ لیکن پاکستان میں کیا فرق پڑا؟ مارکیٹ کی صورتحال کا پتہ چل گیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ لیکن پاکستان میں کیا فرق پڑا؟ ...
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ لیکن پاکستان میں کیا فرق پڑا؟ مارکیٹ کی صورتحال کا پتہ چل گیا

  

کراچی(ویب ڈیسک) عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1719 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 95 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 81 ہزار 447 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کے اضافے سے 1000 روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 34 روپے 34 یسے کے اضافے سے857 روپے 34 پیسے کی سطح پر آگئی۔ بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمعرات کو فی تولہ سونے قیمت دبئی گلڈ مارکیٹ کے مقابلے میں 6000 روپے کم ہے۔

مزید :

بزنس -