گزشتہ روز کئی شہروں میں بارش،مگر آج موسم کیسا رہے گا؟

گزشتہ روز کئی شہروں میں بارش،مگر آج موسم کیسا رہے گا؟
گزشتہ روز کئی شہروں میں بارش،مگر آج موسم کیسا رہے گا؟

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعرات کے روز شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت کئی شہروں میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گر ج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان میں بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ تاہم ژوب ، کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعہ کے روز  صوبہ پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم راولپنڈی ، مری، جہلم ، اٹک ،بھکر، لیہ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا جبکہ خیبر پختونخوا کے شہروں چترال، دیر، سوات ، باجوڑ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر ، کوہستان ،چارسدہ،پشاور، مہمند،مردان،صوابی ، کرم ، کوہاٹ ، ہنگو، بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت  میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخواہ اوربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔  خیبر پختونخواہ میں کاکول 118 ، بالاکوٹ 58 ، دیر ( زیریں31 ، بالائی 28 ) ، مالم جبہ 30 ، چراٹ 29 ،پاراچنار19، سیدو شریف17 ، میرکھانی 16 ، چترال 14 ، کالام 12 ، پٹن11 ، ڈی آئی خان ، مہمند ڈیم 01 ملی میٹر ، پنجاب اوراسلام آباد میں( بوکر ہ 104، زیروپوائنٹ 81 ،گولڑہ49، سید پور 47 ، ائیر پورٹ 34)،راولپنڈی( شمس آباد 87 ، چکالہ62)، مری 64 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 26 ، حافظ آباد ، ناروال 19 ، چکوال 16 ، اٹک 10 ، لاہور (ائیرپورٹ 09 ، سٹی 05) ، سیالکوٹ (سٹی 07 ، ائیرپورٹ 04 )، گجرات ، منڈی بہاولدین ، ڈی جی خان ، قصور 06 ، اوکاڑہ ، خانپور، گوجرانوالہ 05 ، فیصل آباد04 ، جھنگ ، کوٹ ادو03 ، سرگودھا، بھکر ، لیہ 01  ملی میٹر، بلوچستان میں ژوب 17 ، قلات 13 ، کوئٹہ (سٹی 10 ، ایس ایم 07) ، بارکھان 07 ، نوکنڈی 03 ملی میٹر جبکہ  کشمیرمیں گڑھی دوپٹہ 43 ، مظفرآباد (ائیرپورٹ 41 ، سٹی 27 ) ،راولاکوٹ 39 ، کوٹلی 35 اور سندھ میں جیکب آبادمیں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :تربت 42 ، مٹھی اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -