یورپی یونین نے کورونا کی روک تھام کیلئے پاکستان کو کتنی امداد دینے کا اعلان کر دیا ؟
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) یورپی یونین نے کورونا کی روک تھام کیلئے پاکستان کو 150 ملین یورو کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے یورپین یونین کی سفیر نے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ہالینڈ اور چیک رپبلک کے سفیر بھی موجود تھے۔ وزارت داخلہ میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر کورونا صورتحال کو زیر بحث لاتے ہوئے یورپین یونین کی سفیر نے کورونا سے مقابلہ کرنے کے لیے 150 ملین یورو کی امداد کی پیشکش کی۔