کورونا وائرس، پاکستان میں لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد کیسز اور اموات میں اضافہ

کورونا وائرس، پاکستان میں لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد کیسز اور اموات میں اضافہ
کورونا وائرس، پاکستان میں لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد کیسز اور اموات میں اضافہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے 1430 کیسز میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ 33 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 10 ہزار 155 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 13 ہزار700 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1430افراد میں وائرس کی تشخیص ہو ئی ہے جس کے بعدمجموعی تعداد 37 ہزار 218 ہو گئی ہے جبکہ مزید 33 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 803 تک جا پہنچی ہیں ۔کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 10 ہزار 155 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ اب سندھ بن گیا ہے جہاں متاثر ہ افراد کی تعداد 14 ہزار 99 ہو گئی ہے ، پنجاب میں 13 ہزار 914 ، کے پی کے میں 5 ہزار 423 ، بلوچستان میں 2310 ، اسلام آباد میں 866 ، گلگت بلتستان میں 501 اور آزاد کشمیر میں 105 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات خیبرپختون خواہ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 284 ہو گئی ہے ، پنجاب میں 234 ،سندھ میں 243 ، بلوچستان میں 30 ،اسلام آباد میں سا، گلگت بلتستان میں چار اور آزاد کشمیر میں ایک شخص وائرس کے باعث انتقال کر گیا ہے ۔

کورونا وائرس سے لوگ صحت یابھی ہو رہے ہیں اور سب سے زیادہ مریض اس وقت پنجاب میں صحت یاب ہوئے ہیں جن کی تعداد 4 ہزار 720 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 3073 ، کے پی کے 1505 ، اسلام آباد 100 ، گلگت بلتستان 339 ، بلوچستان 342 وار آزاد کشمیر میں 76 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

مزید :

کورونا وائرس -