نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں پی سی بی کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کر رہاہے ؟ بڑی خبر آ گئی

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں پی سی بی کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کر رہاہے ...
نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں پی سی بی کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کر رہاہے ؟ بڑی خبر آ گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو روز قبل نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا تھا تاہم اب نیا سینٹرل کنٹریکٹ پانے والے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ یقینی ہو گیاہے یعنی کرکٹرز کو خوشخبری سنا دی گئی ہے ۔

ایکسپریس نیوزک ی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بدھ کو کیا گیا تھا،تاحال تنخواہوں میں متوقع اضافہ کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ایک کھلاڑی نے کہا کہ معاوضوں کی ادائیگی جاری رہنا سب کیلئے باعث اطمینان ہے، حالات جلد بہتر اور کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہوں تو یہ خوشی دوبالا ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں 10 سے 20فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باوجود تنخواہوں میں کٹوتی نہ کرنے کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا تھا، سینٹرل کنٹریکٹ کے ساتھ تنخواہوں میں اضافہ یقینی ہے،اس کی شرح اور نئے پیکیج کی تیاری کیلیے کام جاری ہے جس کے مکمل ہوتے ہی تفصیلات بھی جاری کردی جائیں گی، دوسری طرف مشکل صورتحال کے باوجود تنخواہوں میں کٹوتی کے بجائے اضافے پر کرکٹرز خوشی سے سرشار ہیں۔

یاد رہے کہ ٓئندہ ماہ ختم ہونے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری میں شامل پلیئرز کو ماہانہ11 لاکھ روپے ملتے ہیں، بی کیٹیگری والوں کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے 7لاکھ روپے اور سی والوں کی ساڑھے 5 لاکھ روپے ہے۔دوسری جانب ٹیسٹ فیس میں 20 سے 25 فیصد اضافے کا امکان ہے،فی الحال اے کیٹیگری میں شامل کرکٹرز کو فی ٹیسٹ7 لاکھ 62 ہزار300 روپے بطور فیس ملتے ہیں،اضافے کے بعد یہ رقم 10 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔

مزید :

کھیل -