ووہان میں بغیر علامات والے کورونا کے مریضوں کی تلاش، کتنےملین افراد کا ٹیسٹ کرلیاگیا؟خبرآگئی

ووہان میں بغیر علامات والے کورونا کے مریضوں کی تلاش، کتنےملین افراد کا ٹیسٹ ...
 ووہان میں بغیر علامات والے کورونا کے مریضوں کی تلاش، کتنےملین افراد کا ٹیسٹ کرلیاگیا؟خبرآگئی

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کی جانب سے ووہان میں بغیر علامات والے مریضوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ الجزیرہ نے چینی خبررساں ادارے ژنہواکے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک ووہان میں  تیس لاکھ افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ یہ ٹیسٹ یکم اپریل سے تیرہ مئی کے دوران کیے گئے ہیں۔اب انتظامیہ نے اپنی توجہ باقی ماندہ 11 ملین کی آبادی کے ٹیسٹ کرنے پر مرکوز کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ووہان میں اب ہر شہری کا ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ ایسے افراد کی نشاندہی کی جا سکے جو کورونا وائرس سے متاثر تو ہیں لیکن ان میں اس کی کوئی علامات نہیں ہیں۔ یہ اقدام اس کیے اٹھایا گیا ہے تاکہ شہر میں سکول اور کاروبار کھولنے میں مدد مل سکے۔

ووہان میں ہونے والے ایک سرکاری اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اس عمل میں سب سے پہلی ترجیح ان شہریوں کو دی جائے گی جن کے پہلے ٹیسٹ نہیں کیے گئے، یا ایسے افراد جو ان رہائشی علاقوں میں رہتےہیں جہاں پہلے کورونا کے متاثریب سامنے آئے تھے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ بزرگ افراد اور زیادہ آبادی والے علاقوں میں بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ووہان میں ویک اینڈ پرایک مرتبہ پھر کورونا کے متاثرین سامنے آئے تھے جو آٹھ اپریل کا لاک ڈاؤن ختم کیے جانے کے بعد پہلے کیسز تھے۔ ملک میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے دوسرے مرحلے کے حملے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -