وہ ریاست جس نے شہریوں کے حج ُپر جانے پر پابندی عائد کردی

وہ ریاست جس نے شہریوں کے حج ُپر جانے پر پابندی عائد کردی

  

سنگاپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی وجہ سے معاملات زندگی درہم برہم ہوچکے ہیں، دنیا بھرکے عبادت خانے وبا کا پھیلاو روکنے کی غرض سے بند کردیے گئے ہیں۔

سعودی عرب نے عمرہ پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ حج کے انعقاد سے متعلق بھی دنیا سعودی عرب فیصلے کی منتظر ہے تاہم سنگاپور نے سعودی اعلان سے قبل ہی فیصلہ سنادیا ہے کہ وہ اس سال اپنے شہریوں کو حج کیلیے نہیں بھیجے گی۔ بی بی سی کے مطابق سنگاپور نے ملک بھر سے 900 عازمین حج کو اس سال سعودی عرب بھیجنے کا منصوبہ مؤخر کر دیا ہے۔سنگاپور کی اسلامی مذہبی کونسل نے کہا کہ عازمین میں سے 80 فیصد سے زیادہ ایسے افراد ہیں جن کی عمریں 50 برس سے زیادہ ہیں اور انھیں کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔

 خیال رہے سعودی عرب نے اب تک اس سال کے حج کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

یادرہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ تین لاکھ سے زیادہ افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں 86 ہزار500سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکا میں ساڑھے تین کروڑ لوگ بے روگار بھی ہوئے ہیں۔

جاپان کی حکومت نے صحت کی ملک گیر ایمرجنسی ختم کر دی ہے۔ گذشتہ دنوں کے دوران ملک میں کورونا کے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی پابندیوں میں نرمی کے بعد ہزاروں کاروبار دوبارہ کھول دیے گئے۔

اقوام متحدہ کے کووڈ 19 کے لیے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کو سختیوں کو معمول بنانا پڑے گا اور شاید معمولاتِ زندگی پہلے کی طرح کبھی بحال نہ ہوسکیں۔

مزید :

کورونا وائرس -