اداکارہ شلپا شیٹی نے شوہر کی پٹائی کردی مگر کیوں؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

اداکارہ شلپا شیٹی نے شوہر کی پٹائی کردی مگر کیوں؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی ...
اداکارہ شلپا شیٹی نے شوہر کی پٹائی کردی مگر کیوں؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا اور بیٹے ویان کے ساتھ لاک ڈاﺅن کے دوران ٹک ٹاک پر مضحکہ خیز ویڈیوز اکثر بناتی رہتی ہیں اور انہیں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر بھی کرتی ہیں۔تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے گزشتہ روز ایک ٹک ٹاک ویڈیو جاری کی ہے جس میں راج کندرا نے ان کے شوہر کا کردار کیا ہے جبکہ وہ خود دوہرے کردار میں نظر آرہی ہیں، ایک کردار بیوی کا اور دوسرا گھر میں کام کرنے والی عورت کا۔
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شلپا شیٹی نے لکھا کہ ’نظر ہٹی، درگھٹنا گھٹی، سچائی پتا چلنے پر، پٹ گئے ہمارے پتی۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہ چیزیں ہیں جو آپ خود کو تفریح فراہم کرنے کے لیے کرتے ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام کے ساتھ ہی ’میاں بیوی، لاک ڈاﺅن، مزہ اور ہنسی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔


شلپا شیٹی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ان کے شوہر راج کندرا کام کے دوران اپنی بیوی کا بوسہ لیتے ہیں جس پر اداکارہ انہیں کہتی ہیں کہ ’دیکھو جی یہ کام کے وقت بوسہ ووسہ نہ لیا کرو جی‘ جس پر وہیں موجود ان کی کام والی (جو خود شلپا شیٹی ہی ہیں) کہتی ہے کہ ’ٹھیک سے انہیں سمجھادو باجی میں تو سمجھا سمجھا کے تھک گئی ہوں۔‘


یہ سنتے ہی اداکارہ ایک دم حیران ہوجاتی ہیں اور اپنے شوہر کو خوب پیٹتی ہیں۔شلپا شیٹی کی اس ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ صارفین لائیک کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ایک مزاحیہ ویڈیو ہے جو اداکارہ نے لاک ڈاﺅن کے دوران بنائی ہے، یہ صرف ایک ویڈیو نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اداکارہ ایسی کئی ویڈیوز بنا چکی ہیں۔

کچھ روز قبل انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ سبزیوں کو ہاتھ لگانے کے بعد لازمی ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔

مزید :

تفریح -