محبوبہ سے ملاقات کیلئے بیتاب امریکی نوجوان جرمنی پہنچ کر پکڑا گیا مگر کیسے؟ کہانی ایسے کہ آپ بھی مسکرائے بنا نہ رہ پائیں گے

محبوبہ سے ملاقات کیلئے بیتاب امریکی نوجوان جرمنی پہنچ کر پکڑا گیا مگر کیسے؟ ...
محبوبہ سے ملاقات کیلئے بیتاب امریکی نوجوان جرمنی پہنچ کر پکڑا گیا مگر کیسے؟ کہانی ایسے کہ آپ بھی مسکرائے بنا نہ رہ پائیں گے

  

برلن (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں فضائی اور زمینی سفری آمد ورفت پر متاثر ہونے سے ہرشعبہ زندگی کے لوگ متاثر ہوئے ہیں مگر بعض لوگ مختلف حیلے بہانوں سے اب بھی سفر کی کوششیں کررہےہیں۔

اس حوالے سے امریکی نوجوان کا دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے جو واشنگٹن سے آنے والے ایک جہاز میں سفر کرکے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔ وہ امریکا سے جرمنی میں مقیم اپنی گرل فرینڈ سے ملنے آیا مگر فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر اسے دھرلیا گیا۔خبر رساں ادارے کے مطاق واشنگٹن سے آنے والے ایک فلائٹ کے ذریعے آنے والے اس عاشق نا ہنجار نے ہوائی اڈے کے سیکیورٹی عملے کو چکما دینے کے لیے مرمت اور صفائی کرنے والے کارکن کے طورپرظاہر کرنے کی کوشش کی۔

اس نے مرمت کرنے والے کارکنوں کی کٹ پہن رکھی تھی اور ہاتھوں میں سیاہ رنگ کے دو تھیلے اٹھا رکھے تھے۔ اس نے جہازوں کی سیٹوں کے عقب میں موجود ڈبوں کوخالی کرنے کا ڈھونگ رچایا مگر سکیورٹی عملے نے اس کا فراڈ پکڑ لیا۔پولیس نے اسے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تو اس نے بتایا کہ وہ کوئی مرمتی کارکن نہیں بلکہ جرمنی میں مقیم اپنے محبوبہ سے ملنے کے لیے آیا ہے۔ اس کے بعد اسے واپس امریکا بھیج دیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس کی محبوبہ کے ساتھ اس کی ملاقات کرائی گئی یا نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -