کاروباری ہفتے کا آخری روز،سٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبرآگئی

کاروباری ہفتے کا آخری روز،سٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبرآگئی
کاروباری ہفتے کا آخری روز،سٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبرآگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری ہفتے کا آخری روز،سٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبرآگئی۔ جمعہ کو مارکیٹ کھلتے ہی اس میں تیزی دیکھے کو ملی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں اضافہ ہوا۔

کاروبارکاآغاز 33,804.90سے ہو جو دن کے آغاز میں ہی ایک سو نوے پوائنٹ تک اوپر چلا گیا۔تاہم اس کے بعد کچھ دیر کیلئے مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی جب انڈیکس 160 پوائنٹس نیچے آیا۔

اس اتار چڑھاو کے باوجود کاروبار میں بہتری کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 203.43 کے اضافے کے ساتھ 34,008.33پر بند ہوا۔

اس دوران ہم نیوز کے مطابق 45,902,206 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت2,164,187,762 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 111 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا البتہ بدھ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں90 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ بدھ کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33 ہزار603 پر تھا۔ منگل کے روز کاروباور کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور100انڈیکس 319 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

رواں ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں صرف16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید :

بزنس -