اندرون ملک پروازیں بحال کر نے کا اعلان ہو گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سول ایوی ایشن ڈویڑن نے 16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے 16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ائیر پورٹ سے 4 اور کوئٹہ ائیرپورٹ سے ہفتہ میں 8 پروازیں چلیں گی جب کہ اسلام آباد اور علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور سے ہفتے میں 32 پروازیں چلیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ائیرپورٹ کراچی سے ہفتے میں68 پروازیں چلیں گی جب کہ پی آئی اے اور سیرین ایر لائنز کو اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔