کورونا وائرس، انتظامی مشینری متحرک، شعبہ صحت سے وابستہ افراد اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بڑا مسئلہ حل کردیا

کورونا وائرس، انتظامی مشینری متحرک، شعبہ صحت سے وابستہ افراد اور شہریوں کی ...
کورونا وائرس، انتظامی مشینری متحرک، شعبہ صحت سے وابستہ افراد اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بڑا مسئلہ حل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (پ ر ) پاکستان کے ذمہ دار اداروں  نے کورونا وباء کیخلاف لڑتے مجاہدوں کیلئے 96 گھنٹے کی قلیل مدت میں تربیتی دستاویزی فلم تیار کی ہے ،یہ فلم 96 گھنٹے کی قلیل مدت میں تیار کی گئی جس کا مقصد شعبہ صحت سے وابستہ افراد کی ہر ممکن حفاظت ہے.

انتظامیہ کے مطابق کورونا وباء کیخلاف قومی جنگ میں فرض کی ادائیگی میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس ہراول دستہ اور عظیم مجاہد کا کردر ا دا کررہے ہیں,اس سلسلے میں پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کئی قدم آگے بڑھ کر شعبہ صحت کے ان مجاہدوں کو منفرد سلام پیش کیا اور 96 گھنٹے کی قلیل مدت میں تربیتی دستاویزی فلم تیار کی ہے, تربیتی دستاویزی فلم کی تیاری کا مقصد شعبہ صحت سے وابستہ افراد کی ہر ممکن حفاظت ہے، کیونکہ اس وباء کیخلاف قومی جنگ، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس کے ہر ممکن تحفظ کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی.

متعلقہ حکام  کا کہنا ہے کہ کورونا وباء سے لڑتے شعبہ صحت کے افراد کا تحفظ، تحفظ کیلئے آگہی اور آگہی کیلئے دستاویزی فلم ناگزیر ہے اورتیار کی گئی یہ "تربیتی دستاویزی فلم" دنیا کے بہترین تجربات کا نچوڑ ہے,تربیتی دستاویزی فلم کی تیاری میں شعبہ صحت سے منسلک افراد کیلئے وزارت صحت کے ضابطہ کار کو مدنظر رکھا گیا، تربیتی دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ کب، کس وقت، کن حالات میں کونسا انفرادی حفاظتی سامان یا آلات استعمال کرنے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار ہونیوالی  دستاویزی فلم میں انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کے استعمال کا مکمل طریقہ کار واضح کیا گیا ہے ، یہ فلم ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، شعبہ صحت سے وابستہ دیگر افراد کیلئے بہترین بصری مدد ہے, فلم میں ضابطہ کار اور رہنما اصولوں کا مقصد انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کا ہر ممکن درست استعمال ہے، اس تربیتی دستاویزی فلم سے شعبہ صحت سے وابستہ افراد کی بھرپور معاونت ہو سکے گی۔

 اس اقدام سے انفرادی حفاظتی سامان اور وسائل کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی، تربیتی دستاویزی فلم سے انفرادی حفاظتی سامان، آلات کے غیر ضروری استعمال کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی, حفاظتی سامان طبی مراکز کے اندر، مریضوں کے پاس، آؤٹ پیشنٹ، سماجی، لیبارٹری، نمونے لینے کی جگہ پر ضروری ہے۔