سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس منظور کرلیا

سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس منظور کرلیا
سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس منظور کرلیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس منظور کرلیا ہے ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پر دستخط کر دئیے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ آرڈیننس کے تحت دکان، مکان، دفتر کے کرایوں کی ادائیگی موخر ہوگی۔ اس سے قبل گورنر سندھ نے سندھ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پر اعتراض عائد کیا تھا، سندھ حکومت نے اعتراضات دور کر کے آرڈیننس دوبارہ منظوری کیلئے گورنرکو ارسال کیا تھا۔خیال رہے گورنر سندھ کا اعتراض تھا کہ گیس اور بجلی کا معاملہ وفاقی حکومت کے دائرہ کار میں آتا ہے، سندھ حکومت نے گیس اور بجلی کی رعایت کا معاملہ آرڈیننس سے خارج کر دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -