ایس اوپیز کے تحت کاروبار کھولنے کا اعلان، ماہرین کہہ رہے اس سال ویکسین نہیں آسکتی : عمران خان 

ایس اوپیز کے تحت کاروبار کھولنے کا اعلان، ماہرین کہہ رہے اس سال ویکسین نہیں ...
ایس اوپیز کے تحت کاروبار کھولنے کا اعلان، ماہرین کہہ رہے اس سال ویکسین نہیں آسکتی : عمران خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ تمام لوگ ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولیں گے ، پہلے فکر تھی کہ  لاک ڈاؤن کھولاتوہسپتالوں پرپریشرپڑےگا،دنیابھرکےماہرین کہہ رہےہیں کہ اس سال ویکسین نہیں آسکتی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  حکومت کولوگوں کی مشکلات کااحساس ہے، جہاں لاک ڈاؤن ہواوہاں دوبارہ کیسزسامنےآگئے،، سنگاپور،کوریااورچین میں دوبارہ وائرس آگیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  میڈیکل ورکرزدنیا بھر میں جہاد کر رہےہیں,ہمیں طبی عملےکی پریشانیوں کاپوری طرح احساس ہے، جب تک ویکسین نہیں آجاتی تب تک اس وائرس کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، دیکھنایہ ہےکہ وائرس کےساتھ گزاراکیسےکرناہے ،پاکستان نےبھی دوسری دنیاکی طرح کورونا کےساتھ گزاراکرناہے۔

انہوں نے کہا کہ     پہلےہی دو مہینے کالاک ڈاؤن ہوچکاہے،دیکھناہوگاکیا ہم لاک ڈاون کےمزید متحمل ہوسکتےہیں، پاکستان میں مشکل سے 8ارب ڈالرکاریلیف پیکج دیا،امریکا نے2ہزار ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے، ہم وہ لاک ڈاؤن نہیں کرسکتےجویورپ امریکااورچین نےکیا، ان ملکوں میں وہ غربت نہیں جوپاکستان میں ہے، کیا ہم لاک ڈاون کرکےبزنس بند کرسکتے ہیں،ہمارے ہاں مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ ہے، لاک ڈاؤن سے15کروڑلوگ پاکستان بھرمیں متاثر ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -