پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے عید سے پہلے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال اور وزیر قانون راجہ بشارت نے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی۔ ان کی اس ملاقات کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہیں۔
وزیر قانون راجہ بشارت نے ٹرانسپورٹ سے ہونے والی ملاقات کا احوال اپنے ایک بیان میں بتایا ہے۔ ان کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمت میں کمی کا فائد عوام تک پہنچانے اور کرایوں میں کمی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کے حوالے سے حتمی اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کریں گے۔