کورونا وائرس ، عالمی معیشت کو کتنا نقصان ہوگا؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ

کورونا وائرس ، عالمی معیشت کو کتنا نقصان ہوگا؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں ...
کورونا وائرس ، عالمی معیشت کو کتنا نقصان ہوگا؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کو  8 اعشاریہ 8 ٹریلین ڈالر (8800 ارب ڈالر) کا نقصان  ہوسکتا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس کے عالمی معیشت پر اثرات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ رپورٹ  جاری کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت 9 اعشاریہ 7 فیصد کمی کا شکار ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے دنیا کو مجموعی طور پر 8 اعشاریہ 8 ٹریلین ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے  کہ کوروناوائرس کی وجہ سے ایشین ممالک کی معیشتوں کو ایک اعشاریہ 7 ٹریلین ڈالر نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، جبکہ چینی معیشت کو 1100 ارب ڈالر تک نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید :

بزنس -