ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے پنجاب حکومت کو نئی مشکل میں ڈال دیا ،ایسا کام کر دیا کہ عبد العلیم خان بھی پریشان ہو جائیں گے

ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے پنجاب حکومت کو نئی مشکل میں ڈال دیا ،ایسا کام کر ...
ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے پنجاب حکومت کو نئی مشکل میں ڈال دیا ،ایسا کام کر دیا کہ عبد العلیم خان بھی پریشان ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کردہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء اور پنچائیت ویلج اور نیبرھوڈ کونسل ایکٹ 2019ء سپریم کورٹ میں چیلنج کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں استدعا کی کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء اور پنچائیت ویلج اور نیبرھوڈ کونسل ایکٹ 2019ء کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کےتحت منتخب نمائندوں کوکام جاری رکھنےدیاجائے۔انہوں نے موقف اختیارکیاکہ پنجاب حکومت نےآئین کےخلاف حکم دیاہے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کوختم کرناآئین کےآرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے،دونوں ایکٹ قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے،صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات لے کر انتظامیہ کے حوالے کردیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -