بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بدعنوانی،سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ خیال گل زادہ گرفتار

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بدعنوانی،سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ خیال ...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بدعنوانی،سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ خیال گل زادہ گرفتار

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزارت مذہبی امور کے جائنٹ سیکرٹری حج اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈی جی خیال گل زادہ کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بدعنوانی میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔خیال گل زادہ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈایریکٹر ایف آئی اے طاہر تنویر ایف آئی اے نے انہیں بی آئی ایس پی پروگرام میں اپنے بیوی بچوں اور خاندان کے افراد کے نام پر امدادی رقوم لینے کے حوالے سے تفتیش کے لئے طلب کیا تھا، خیال گل زادہ کو جمعہ کے روز باقی سرکاری افسران کے ہمراہ طلب کیا گیا تھا،جنہوں نے بی آئی ایس پی پروگرام سے ناجائز ذرائع سے اپنے بیوی بچوں اور خاندان کے افراد کے نام پر بی آئی ایس پی پروگرام سے سالہا سال سے فوائید اٹھاے تھے، موجود حکومت نے ایسے 8لاکھ افراد کے نام لسٹ سے نکالے تھے جو یہ امدادی رقم لینے کے اہل نہیں تھے۔ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر طاہر تنویر اس کیس کی تفتیش کر رہے ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائیریکڑ جنرل اور وزارت حج کے جوائنٹ سیکریٹر ی خیال زادہ جب اپنے دفاع میں مطمئن نہ کر سکے تو انہیں باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -