"نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف ریفرنس، اگر ذرہ برابر بھی شک ہے تو دور کرلیں کہ ۔۔۔ " کامران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

"نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف ریفرنس، اگر ذرہ برابر بھی شک ہے تو دور ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن کامران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنس کو 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں ترمیم کا پیش خیمہ قرار دے دیا۔

" اگر زرہ برابر بھی شک ہے تو دور کرلیں، 2020 میں ہی 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں قومی تقاضوں کو سمونے کے لئے مطلوبہ ترامیم پارلیمنٹ سے منظور ہوں گی ۔ پی ایم ایل این ، پی پی پی ، پی ٹی آئی مل کرمفاہمتی فارمولا بنائیں گے، پس منظرکے لئے ذیل میں آج کی دو خبریں ذہن میں ضرور رکھئے گا۔"

کامران خان نے اپنے ٹویٹ میں وہ 2 خبریں شیئر کیں جن میں نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف نیب انکوائری اور ریفرنس  کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -