کورونا ویکسین تیاری کے بعد سب سے پہلے کس ملک کودی جائے گی ؟نئی بحث کا آغاز ہو گیا

کورونا ویکسین تیاری کے بعد سب سے پہلے کس ملک کودی جائے گی ؟نئی بحث کا آغاز ہو ...
کورونا ویکسین تیاری کے بعد سب سے پہلے کس ملک کودی جائے گی ؟نئی بحث کا آغاز ہو گیا

  

(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فرانسیسی دوا ساز کمپنی سنوفی کے سربراہ پال ہڈسن نے گزشتہ دنوں بلوم برگ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ کورونا وائرس کی کامیاب ویکسین کی تیاری کی صورت میں سارے ابتدائی آرڈرز امریکا کو فراہم کیے جائیں گے کیونکہ سب سے پہلے اسی نے کمپنی کو ویکسین کی تیاری کے لیے فنڈنگ کی۔اس بیان کے بعد فرانس کے وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی کامیاب ویکسین کو برابری کی بنیاد پر ہی تقسیم کیا جائے گا اور اس حوالے سے بحث کی گنجائش موجود نہیں ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ویکسین کی تقسیم دنیا میں رائج غیرمنصفانہ نظام کو بے نقاب کرے گی۔دنیا بھر میں اس وقت تقریباً ایک درجن کے قریب کمپنیاں کورونا وائرس کے خاتمے کی ویکسین بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جن میں فرانسیسی دوا ساز کمپنی سنوفی بھی شامل ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -