خوشگوار شادی کا سب سے بہترین فائدہ سائنسدانوں نے سب کو بتادیا

خوشگوار شادی کا سب سے بہترین فائدہ سائنسدانوں نے سب کو بتادیا
خوشگوار شادی کا سب سے بہترین فائدہ سائنسدانوں نے سب کو بتادیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خوشگوار ازدواجی زندگی کے کئی فوائد ماہرین اپنی تحقیقات میں بتا چکے ہیں اور اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا ایک اور حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے الباما، کولمبیا اور برازیل کے ہزاروں لوگوں کا ڈیٹا حاصل کرکے اس کا تجزیہ کیا اور نتائج میں بتایا کہ جو لوگ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں وہ دوسروں کی نسبت زیادہ صحت منداور فٹ رہتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ہوائی کے سائنسدانوں نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ ایسے لوگ گھومنے کے لیے باہر زیادہ جاتے ہیں، باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں اور طویل واک کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ صحت مند رہتے ہیں۔ اس تحقیق میں شامل لوگوں کی اوسط عمر 65سال تھی اور ان میں جو طویل خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے تھے ان میں دوسروں کی نسبت باہر جانے اور واک یا ورزش کرنے کا رجحان کئی گنا زیادہ پایا گیا۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ شیویلی ڈیویس کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق میں ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ لوگوں کی جسمانی سرگرمیوں پر ان کی زندگی کے دیگر عوامل کس طرح اثرانداز ہوتے ہیں۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جن لوگوں کا ازدواجی تعلق اچھا نہیں تھا یا جن کی طلاق ہو چکی تھی ان میں ورزش کرنے اور خود کو صحت مند اور فٹ رکھنے کا رجحان بہت کم تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -