31 سالہ نوجوان شہزادی کی اچانک موت

31 سالہ نوجوان شہزادی کی اچانک موت
31 سالہ نوجوان شہزادی کی اچانک موت

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا کی 31سالہ شہزادی ماریا گیلٹزین ہارٹ اٹیک آنے کے باعث انتقال کر گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق شہزادی ماریا آسٹریا کے بادشاہ کارل کی نسل میں سے تھیں۔ وہ چند سال قبل امریکہ منتقل ہو گئیں۔ امریکہ میں وہ ہوسٹن میں مقیم تھیں جہاں 2017ءمیں ان کی ملاقات بھارتی نژاد رشی روپ سنگھ نامی شخص سے ہوئی اور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق 2018ءمیں شہزادی ماریا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے میگزم رکھا۔ شہزادی کو 4مئی کو ہارٹ اٹیک آیا اور اسی روز ان کا انتقال ہو گیا۔ صرف 6دن بعد وہ 32سال کی ہونے والی تھیں۔ ہوسٹن کے حکام کی طرف سے اب ان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شہزادی ماریا شہزادہ پیوتر گیلٹزین کی بیٹی تھیں۔ وہ 1988ءمیں لکسمبرگ میں پیدا ہوئی تھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -