’میرے انکل کو کینسر تھالیکن وجہ موت کورونا وائرس لکھ دی گئی‘ فیس بک پر نوجوان لڑکی کی پوسٹ، لیکن یہ لڑکی د راصل کون ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی اس فراڈ پر دنگ رہ جائیں

’میرے انکل کو کینسر تھالیکن وجہ موت کورونا وائرس لکھ دی گئی‘ فیس بک پر ...
’میرے انکل کو کینسر تھالیکن وجہ موت کورونا وائرس لکھ دی گئی‘ فیس بک پر نوجوان لڑکی کی پوسٹ، لیکن یہ لڑکی د راصل کون ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی اس فراڈ پر دنگ رہ جائیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں فیس بک پر ایک لڑکی کی پوسٹ بہت وائرل ہوئی جس میں اس نے لکھا تھا کہ اس کے انکل کی موت کینسر کی وجہ سے ہوئی لیکن موت کے سرٹیفکیٹ میں وجہ کورونا وائرس لکھ دی گئی، جس سے کورونا وائرس کو سازش کہنے والوں کے موقف کو تقویت ملی۔ اب اس پوسٹ اور اس لڑکی کے متعلق چشم کشا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یہ پوسٹ ایک جعلی فیس بک اکاﺅنٹ سے کی گئی اوریہ دراصل کورونا وائرس کو سازش کہنے والوں ہی کا شاخسانہ تھا۔ انہوں نے سارا لوئس نامی خاتون کی تصویر اس کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے حاصل کی اور اس کا استعمال کرتے ہوئے یہ اکاﺅنٹ بنا کر اس سے جھوٹی پوسٹ کر ڈالی۔

پوسٹ اتنی وائرل ہوئی کہ سارا لوئس تک بھی پہنچ گئی جو اب کورونا وائرس کو سازش کہنے اور افواہیں پھیلانے والوں پربرس پڑی ہے۔ سارا لوئس کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے اپنے سازشی نظرئیے کو درست ثابت کرنے کے لیے میری تصویر کا استعمال کیا۔ انہوں نے ’سارا فیتھ‘ کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بنایا اور اس پر میری تصویر لگا دی اور اس کے ذریعے یہ من گھڑت واقعہ پوسٹ کی صورت میں بیان کر دیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ایسے سازشی نظریات گھڑنے والے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ کورونا وائرس ایک جھوٹ اور سازش ہے۔ لوگوں کو ان کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔“سارا لوئس نے فیس بک انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسی پوسٹ کے تدارک کے لیے کڑے اقدامات اٹھائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کورونا وائرس -