’کھیرا کھانے سے پہلے اس کا دودھ نکال لیں‘ نوجوان لڑکی کی ٹک ٹاک ویڈیو نے دھوم مچادی

’کھیرا کھانے سے پہلے اس کا دودھ نکال لیں‘ نوجوان لڑکی کی ٹک ٹاک ویڈیو نے ...
’کھیرا کھانے سے پہلے اس کا دودھ نکال لیں‘ نوجوان لڑکی کی ٹک ٹاک ویڈیو نے دھوم مچادی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی لڑکی نے ٹک ٹاک پر کھیرے کا دودھ نکالنے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے اور اس کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دھوم مچا رکھی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ کھیرے کا دودھ نکالے بغیر کھائیں تو اس کا ذائقہ قدرے کڑوا ہوتا ہے۔ اس لڑکی نے اسی کڑواہٹ کو دور کرنے کا طریقہ اس ویڈیو میں بتایا ہے جسے لوگ بے حد پسند کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی ویڈیو میں کھیرے کو ایک سرے سے تھوڑا سا کاٹتی ہے اور پھر اس کاٹے ہوئے حصے کو باقی کھیرے پر رگڑتی ہے جس سے کھیرے سے سفید رنگ کا جھاگ نما مواد باہر نکلنے لگتا ہے۔ لڑکی بتاتی ہے کہ اگر آپ کھیرے کو کھانے سے پہلے اس طریقے سے اس کا دودھ نکال لیں تو اس کا ذائقہ بہت بہتر ہو جائے گا۔ لڑکی کی یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہو رہی ہے کہ اب تک اسے 10لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -