دنیا کی پہلی برہنہ شادی، دولہا دلہن تو کیا کسی مہمان نے بھی کچھ نہ پہن رکھا تھا

دنیا کی پہلی برہنہ شادی، دولہا دلہن تو کیا کسی مہمان نے بھی کچھ نہ پہن رکھا ...
دنیا کی پہلی برہنہ شادی، دولہا دلہن تو کیا کسی مہمان نے بھی کچھ نہ پہن رکھا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی میں دولہا دلہن نے ہی عروسی جوڑے زیب تن نہیں کر رکھے ہوتے، مہمان بھی زرق برق لباس پہن کر آتے ہیں اور یہی شادی کی خصوصیت ہے لیکن آپ کو یہ سن کر شدید حیرت ہو گی کہ برطانیہ میں گزشتہ دنوں ایک ایسی عجیب و غریب شادی ہوئی جس میں دولہا دلہن اور مہمان سب کے سب برہنہ تھے۔ میل آن لائن کے مطابق شادی کی یہ شرمناک تقریب برطانوی علاقے ڈورسیٹ کے شہر پول میں ہوئی۔ ان دولہا دلہن کی عمروں میں بھی 30سال کا فرق تھا۔
رپورٹ کے مطابق نیجل سےمور نامی دولہا کی عمر 59سال اور ریچل نامی دلہن کی عمر 30سال تھی۔ ان کی شادی میں 40مہمان شریک ہوئے۔ نیجل اور ریچل کی ملاقات ٹیبل ٹینس کھیلتے ہوئے ہوئی تھی اور محبت ہو جانے پر دونوں اکٹھے رہنے لگے۔ ان کے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ شادی کی تصاویر میں برہنہ دولہا دلہن برہنہ مہمانوں کے جھرمٹ میں کھڑے ہوتے ہیں۔ ایک تصویر میں دولہا نے اپنے نومولود بچے کو اٹھا رکھا ہوتا ہے اور اسے فیڈر سے دودھ پلا رہا ہوتا ہے اور بچہ بھی تصویر میں برہنہ ہی ہوتا ہے۔ اپنی شادی کے متعلق بات کرتے ہوئے ریچل کا کہنا تھا کہ ”برہنہ شادی کرنا ایک ’جادوئی تجربہ‘ تھا۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوا کہ مجھے 1ہزار پاﺅنڈ کی رقم اپنے عروسی جوڑے پر خرچ نہیں کرنی پڑی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -