لاک ڈاﺅن کے دوران انتہائی سستے میں جسم فروش لڑکیوں کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

لاک ڈاﺅن کے دوران انتہائی سستے میں جسم فروش لڑکیوں کے ساتھ رنگ رلیاں منانے ...
لاک ڈاﺅن کے دوران انتہائی سستے میں جسم فروش لڑکیوں کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

  

بوگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں لاک ڈاﺅن کے دوران انتہائی سستے میں جسم فروش لڑکیوں کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے 20مرد پکڑے گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ان لوگوں نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں درجن سے زائد جسم فروش لڑکیاں بھی انہوں نے بلوا رکھی تھیں اور پارٹی میں داخلے کی فیس صرف اڑھائی ڈالر مقرر کر رکھی تھی۔

ان لوگوں نے واٹس ایپ پر پارٹی کے دعوت نامے تقسیم کیے جن پر انٹری فیس بھی بتائی گئی تھی اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پارٹی میں جسم فروش خواتین، شراب اور دیگر منشیاب بھی مہیا ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کولمبیا کے شہر کیلی (Cali)میں ہونے والی اس پارٹی کے متعلق خبر مل گئی اور انہوں نے چھاپہ مار کر 20مردوں اور متعدد جسم فروش خواتین کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں ان لوگوں میں سے ایک کو تیز بخارہوا جس پر اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا گیا جس کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -