خواتین کے زیر جامہ میں جیب کیوں ہوتی ہے؟ انٹرنیٹ پر خاتون نے لڑکیوں کی مشکل حل کردی

خواتین کے زیر جامہ میں جیب کیوں ہوتی ہے؟ انٹرنیٹ پر خاتون نے لڑکیوں کی مشکل ...
خواتین کے زیر جامہ میں جیب کیوں ہوتی ہے؟ انٹرنیٹ پر خاتون نے لڑکیوں کی مشکل حل کردی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر خواتین میں گاہے اس سوال پر بحث ہوتے دیکھی گئی ہے کہ ان کے زیرجاموں میں سامنے کی طرف جیب کیوں بنی ہوتی ہے۔ ایک بار پھر یہ سوال خواتین کی ویب سائٹ ’ممزنیٹ‘ (Mumsnet)پر ایک خاتون نے پوچھ ڈالا اور اب کی بار ایک خاتون نے یہ معمہ حل کردیاہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ خاتون کیلیفورنیا کی لائف سٹائل بلاگر برٹنی ویسیئر ہیں جنہوں نے دوسری خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ درحقیقت یہ جیب نہیں ہوتی بلکہ زیرجامے بنانے والی کمپنیاں وقت اور پیسہ بچانے کے لیے ایک طرف سلائی نہیں کرتیں جس کی وجہ سے یہ جیب سی بن جاتی ہے۔

اس خاتون کا کہنا تھا کہ ”خواتین کے زیرجاموں میں سامنے کی طرف ایسا کپڑا لگایا جاتا ہے جو نمی جذب کر لے۔ اس کپڑے کے دونوں طرف سلائی لگنی ہوتی ہے لیکن کمپنیاں ایک طرف سلائی کرتی ہیں اور دوسری طرف اسے یونہی چھوڑ دیتی ہیں۔ جس سے نہ صرف کمپنیوں کے ورکرز کا وقت بچتا ہے بلکہ اس سلائی پر آنے والے خرچ کی بچت بھی ہوتی ہے۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -