اگر آپ گوگل کروم براﺅزر استعمال کرتے ہیں تو جلد اس میں آپ کے لیے انتہائی شاندار فیچر آنے والا ہے

اگر آپ گوگل کروم براﺅزر استعمال کرتے ہیں تو جلد اس میں آپ کے لیے انتہائی ...
اگر آپ گوگل کروم براﺅزر استعمال کرتے ہیں تو جلد اس میں آپ کے لیے انتہائی شاندار فیچر آنے والا ہے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر لوگ گوگل کروم براﺅزراستعمال کرتے ہیں اور جو لوگ دفاتر میں اس کا استعمال کرتے ہیں انہیں بیک وقت کئی کئی ٹیب کھولنے پڑتے ہیں جنہیں سنبھالنا خاصا دقت کا کام ہوتا ہے۔ اب ایسے لوگوں کے لیے خوشخبری ہے کہ گوگل کی طرف سے کروم براﺅزر میں ایک انتہائی شاندار فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے بعد کئی ٹیب بیک وقت سنبھالنا انتہائی آسان ہو جائے گا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس نئے فیچر کو ’ٹیب گروپس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین مختلف رنگوں کے ذریعے ایک ہی ٹیب میں اسی نوع کے کئی ٹیبز کو مینیج کر سکیں گے۔ یوں اوپر ٹیبز کی ایک طویل قطار نہیں لگے گی اور مختلف ٹیبز تلاش کرنے اور انہیں کھولنے میں بہت آسانی رہے گی۔ رنگ کے علاوہ ’ٹیب گروپس‘ کے فیچر کے ذریعے صارفین خود ان گروپس کو اپنی مرضی کا نام بھی دے سکیں گے جس سے ان کی پہچان آسان ہو گی۔ مثال کے طور پر آپ نے بیک وقت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کھول رکھے ہیں تو آپ ایک ٹیب گروپ کا نام سوشل میڈیا ٹیب رکھ کر تما م سوشل ویب سائٹس کو اس گروپ میں شامل کر دیں گے۔ اس طرح آپ اس ٹیب کے رنگ اور نام سے جب چاہیں باآسانی اس میں گروپ میں شامل کسی بھی سوشل میڈیاویب سائٹ کو کھول سکیں گے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -