تحفظات بڑھتے جا رہے ہیں،قومی کمیشن تشکیل دے کر حقائق سامنے لائیں جائیں۔۔۔کورونا وبا کے حوالے سے بڑی سیاسی جماعت نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

تحفظات بڑھتے جا رہے ہیں،قومی کمیشن تشکیل دے کر حقائق سامنے لائیں ...
تحفظات بڑھتے جا رہے ہیں،قومی کمیشن تشکیل دے کر حقائق سامنے لائیں جائیں۔۔۔کورونا وبا کے حوالے سے بڑی سیاسی جماعت نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کے عوام سے عوام میں تحفظات بڑھتے جارہے ہیں،کینسر،جگر اور سانس کی بیماریوں کے مریضوں کو بھی کرونا کے مریض ڈکلیئر کردیا جاتا ہے،ایک قومی کمیشن تشکیل دیا جائے جو تمام حقائق عوام کے سامنے لائے،کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کو عزت د ی جائے،پوری قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔

 الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے ثریا عظیم ہسپتال کو آٹھ وینٹی لیٹرز کا عطیہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےلیاقت بلوچ نے کہا کہ کرونا وائرس پوری شدت سے پھیل رہا ہے،سمار ٹ لاک ڈاؤن عوام کے لیے ناقابل قبول ہے،یہ منطق ناقابل یقین ہےکہ400کورونامتاثرین تھے تو لاک ڈاؤن سخت اوراب 40000کے قریب مریض ہونے کو ہیں تو لاک ڈاؤن ختم ہوگیا،اسی وجہ سے عوام کرونا کو حکومتی خفیہ ایجنڈا اور عالمی امدادی پیکج کے ساتھ جو ڑ رہے ہیں،مساجد میں طے شدہ معیاری ضابطوں پر عملدرآمد ہورہا ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک کو بحرانوں اور افراتفری سےبچانےکےلیےوزیراعظم عمران خان کورونا وبا،کشمیر اوربھارت میں مسلمان پرمودی فاشزم افغانستان کے بگڑتے حالات اور اقتصادی بحران کے مقابلہ کے لیے قومی اتفاق رائے کے قومی ایکشن پلان کے لیے قومی قیادت اور تما م سٹیک ہولڈرز کو متحد کرے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -