فاف ڈوپلیسی نے کورونا کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرانے کا فارمولا دے دیا

فاف ڈوپلیسی نے کورونا کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرانے کا فارمولا دے دیا
فاف ڈوپلیسی نے کورونا کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرانے کا فارمولا دے دیا

  

کیپ ٹاون(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈیوپلیسی نے کہاہے کہ رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے اور بعد میں کھلاڑیوں کو دو ہفتوں کے قرنطینہ کرکے کورونا وائرس کے باوجود بین الاقومای ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوسکتا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈیوپلیسی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو اس صورت میں ممکن بنایا جاسکتا ہے۔فاف ڈیوپلیسی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کئی ممالک کے لیے سفری مسائل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ آسٹریلیا دیگر ممالک کی طرح متاثر نہیں ہوا ہے لیکن بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ یا بھارت سے لوگوں کو وہاں پہنچانا زیادہ خطرناک ہے کیونکہ یہ ان کی صحت کے لیے خطرہ ہے۔جنوبی افریقہ کے سابق کپتان نے کہا کہ 'لیکن ٹورنامنٹ سے دو ہفتے قبل آسٹریلیا جاکر آئسولیشن اختیار کریں اور پھر ٹورنامنٹ کھیلیں اور اس کے بعد مزید ہفتے آئسولیشن میں رہیں، جو حقیقت میں ممکن ہے۔

مزید :

کھیل -