”کورونا وباءکے دوران دوسری بیماریوں کا پھیلاﺅ ۔۔۔“ڈاکٹر ظفر مر زا نے تشویشناک بات بتادی

”کورونا وباءکے دوران دوسری بیماریوں کا پھیلاﺅ ۔۔۔“ڈاکٹر ظفر مر زا نے ...
”کورونا وباءکے دوران دوسری بیماریوں کا پھیلاﺅ ۔۔۔“ڈاکٹر ظفر مر زا نے تشویشناک بات بتادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران دوسری متعدد بیماریوں کا پھیلاوَ خطرناک ہے، اس پھیلاو کا نشانہ بھی غریب ہی ہوگا۔اسلام آباد میں میڈیا کو کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کےساتھ مل کر پی پیز براہ راست 400 سے زائد اسپتالوں کو پہنچا رہے ہیں۔ پی پیز کا صحیح استعمال نہیں ہورہا ہے، اسپتالوں میں جن کو ضرورت نہیں وہ بھی پہن رہے ہیں۔

معاون خصوسی کا کہنا تھا کہ ایک پروگرام تشکیل دیا ہے جس کا نام ہے وی کیئر، جس کے تحت ایک لاکھ ڈاکٹرز کی ٹریننگ کا بندوبست کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ملک کی 5 صف اول کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ز سے بھی بات ہوئی ہے۔ امید ہے اس پروگرام کے تحت پی پیز کا استعمال صحیح ہوگا۔

مزید :

قومی -