بی اے ، بی ایس سی، ایم اے ، ایم ایس سی کے امتحانات کب ہوں گے؟ پنجاب یونیورسٹی نے شیڈول جاری کردیا

بی اے ، بی ایس سی، ایم اے ، ایم ایس سی کے امتحانات کب ہوں گے؟ پنجاب یونیورسٹی ...
بی اے ، بی ایس سی، ایم اے ، ایم ایس سی کے امتحانات کب ہوں گے؟ پنجاب یونیورسٹی نے شیڈول جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی لاہور کی جانب سے بی اے ، بی ایس سی، ایم اے ، ایم ایس سی اور بی کام پارٹ ٹو کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق بی اے ، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات 22 جولائی سے شروع ہوں گے۔ ایم اے، ایم ایس سی، بی کام پارٹ ٹو کے امتحانات 7 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

انہوں نے پارٹ ٹو کا امتحان دینے والے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ روایتی اور ایم سی کیوز بیسڈ آن لائن امتحان کی تیاری کریں، اگر 15 جولائی کے بعد یونیورسٹی کھل گئی تو پھر امتحانات روایتی انداز میں لیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بی ایس سی پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز یکم اکتوبر سے اور ایم اے ، ایم ایس سی ، بی کام ، ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس کے امتحانات 2 نومبر سے شروع ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق 15جولائی کے بعد یونیورسٹی بند رہنے پر پارٹ ٹو کا امتحان آن لائن ایم سی کیوز بیسڈ ہو گا۔ آن لائن امتحانات نہ دینے والوں کو یونیورسٹی کھلنے پر روایتی امتحان دینے کا موقع فراہم کریں گے۔