چین کے کرونا وائرس ویکسینز کے کلینیکل ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ کب مکمل ہوگا؟چینی ہیلتھ کمیشن نے اعلان کر دیا

چین کے کرونا وائرس ویکسینز کے کلینیکل ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ کب مکمل ...
چین کے کرونا وائرس ویکسینز کے کلینیکل ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ کب مکمل ہوگا؟چینی ہیلتھ کمیشن نے اعلان کر دیا

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں نوول کرونا وائرس ویکسینوں کے کلینیکل ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ جولائی کے آغاز میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کی توقع ہے اور ابھی تک ان آزمائشوں میں کسی بڑے منفی ردعمل کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے قومی صحت کمیشن کے سینئر عہدیدار زینگ یی شن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نوول کرونا وائرس ویکسینوں کے کلینیکل ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ جولائی کے آغاز میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کی توقع ہے اور ابھی تک ان آزمائشوں میں کسی بڑے منفی ردعمل کی اطلاع نہیں ملی،کلینیکل ٹرائلز سے گزرنے والی ویکسینوں میں چائنہ نیشنل میڈیکل پروڈکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سےدریافت کےلیے تیزی سے منظوری دی گئی 1 ایڈنوائرس ویکٹر ویکسین اور 4 غیر فعال ویکسینیں شامل ہیں۔زینگ کےمطابق دوسرےمرحلے کےکلینیکل ٹرائلز کے لئے کل 2 ہزار 36 رضاکار شرکا کو ویکسین لگائی گئی ہے،محققین اس بات کا اندازہ کر رہے ہیں کہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے یا نہیں؟۔

مزید :

کورونا وائرس -