حکومت نے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا

حکومت نے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا
حکومت نے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں ماسک پہننا لازم قرار دے دیا۔وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اب تک ماسک پہننے پر قوم کو چھوٹ دے رکھی تھی کہ چاہیں تو پہن لیں یا نہ پہنیں۔لیکن اب ہم اس کو لازم قرار دے رہے ہیں۔ پبلک مقامات اور رش والے مقامات پر جاتے ہوئے ماسک پہننے کی پابندی ہوگی۔ چند روز میں اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام صوبائی وزرائے صحت کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد ایک قومی پروگرام تشکیل دیا ہے۔جس کا نام ہے’وی کیئر’رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت پاکستان کے کونے کونے میں پھیلے ایک لاکھ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ کروائی جائے گی اور بتایا جائے گا کہ پی پی ایز کا موثر استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -