نیب کے ہر کیس اور ریفرنس کے پیچھے صرف آٹا اور چینی چور۔۔۔مریم اورنگزیب نے نیب کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پر بھی سنگین الزامات عائد کر دیئے

نیب کے ہر کیس اور ریفرنس کے پیچھے صرف آٹا اور چینی چور۔۔۔مریم اورنگزیب نے نیب ...
نیب کے ہر کیس اور ریفرنس کے پیچھے صرف آٹا اور چینی چور۔۔۔مریم اورنگزیب نے نیب کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پر بھی سنگین الزامات عائد کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کے ہر کیس اور ریفرنس کے پیچھے صرف آٹا چینی چور عمران صاحب کا فیس ہے، نیب کا ذرائع سے خبر چلوانے کا مقصد صرف میڈیا ٹرائل اور ہتک کرنا ہے، شریف خاندان کے خلاف ایک اور جھوٹا ریفرنس بناکر بھی عمران صاحب کی کرپشن نہیں چھپے گی۔

تفصیلات کےمطابق شریف خاندان کےخلاف نیب کےنئےریفرنس کی تیاری کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئےمریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کو عوام کے آٹا چینی چوری میں 507 ارب کا عمران صاحب کا ڈاکہ نظر نہیں آتا ،شریف خاندان، نواز شریف، شہباز شریف مسلم لیگ ن کے خلاف جھوٹے ریفرنس بنا کر نیب نیازی گٹھ جوڑ کا جھوٹا بیانیہ اب نہیں بک سکتا، دو اڑھائی سال سے نیب نیازی گٹھ جوڑ شریف خاندان کو نشانہ بنائے ہوئے ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ ہرطرح کی دھونس، دھاندلی اور دباؤ کے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاناما سے شروع ہونے والا ڈرامہ گندے نالے سے ہوتا اب ذاتی گھر اور وراثتی جائیدادوں تک آپہنچا ہے،نیب نیازی گٹھ جوڑ کو 90سال کی ماں کے خلاف مقدمہ بناتے ہوئے بھی کوئی شرم و حیا نہیں آئی ، بنی گالہ کے بارے میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، وہ نیب کو نظر نہیں آئے گا،زمان پارک کا بذریعہ اے ٹی ایم بننے والا گھر نیب کو ہرگزدکھائی نہیں دے گا،اسلام آباد میں غیرقانونی پلازے میں کروڑوں روپے کا فلیٹ عمران صاحب کو کیسے ملا، نیب نہیں پوچھے گا؟سٹیٹ بنک کے حکم پر عمران صاحب کے 23خفیہ بنک اکاونٹس میں اربوں کھربوں کہاں سےآئے؟نیب کوپوچھنےکی فرصت نہیں،عمران صاحب کو کن کن ممالک سے کن کن کرداروں نے خفیہ فنڈنگ کی؟ نیب پوچھنے کی جرات نہیں رکھتا،نیب کو ہر کیس اور ہر فیس نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہبازاور پاکستان مسلم لیگ(ن)کا ہی دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو جب کچھ نہیں ملا تو گھریلوخواتین اور گھروں تک کی اوچھی حرکتوں پر اترآیا ہے، مشرف کی سزائیں، نیب کے عقوبت خانوں سے مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کو ڈر نہیں لگتا نوازشریف، شہبازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)نے عوام کی خدمت کی، قوم کا پیسہ بچایانوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ(ن)نے اگر کرپشن کی ہوتی تو نیب نیازی گٹھ جوڑ سے ڈرتے، کرپشن کا مال بچانے والے وزیراعظم ہاوس اور کابینہ میں بیٹھے ہیں۔

مزید :

قومی -