اسلام آباد میں 11 سالہ بچے کا قتل،سینیٹر رحمان ملک نے ایسا قدم اٹھالیا کہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ بھی پریشان ہو جائیں گے

اسلام آباد میں 11 سالہ بچے کا قتل،سینیٹر رحمان ملک نے ایسا قدم اٹھالیا کہ ...
اسلام آباد میں 11 سالہ بچے کا قتل،سینیٹر رحمان ملک نے ایسا قدم اٹھالیا کہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ بھی پریشان ہو جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا اسلام آباد میں 11 سالہ بچے کے قتل کا سوموٹو نوٹس،آئی جی پولیس اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے  چیف کمشنر اسلام آباد کو اسلحہ پر پابندی کے احکامات دے دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ  کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے  اسلام آباد میں 11 سالہ بچے کے قتل کا سوموٹو نوٹس لیتے ہوئےآئی جی پولیس اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھاکہ موٹرسائیکل سواروں کیطرف سے فائرنگ کے نتیجے میں ۱۱ سالہ بچے کی ہلاکت پر دکھ ہوا ہے، قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے  چیف کمشنر اسلام آباد کو اسلحہ پر پابندی کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ

چیف کمشنر اسلام آباد اسلحے کی نمائش اور کھلے عام لیجانے پر فوری پابندی عائد کریں۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بازاروں میں لوگوں کو اسلحہ ہاتھوں میں لئے پھیرتے دیکھا گیا ہے،سوائےقانون نافذ کرنے والے اداروں کے سب پر اسلحہ کی کھلے عام لیجانے پر پابندی عائد کیجائے اور موٹرسائیکلوں پر بھی اسلحہ لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -