”ڈاکٹر عافیہ کو پاکستانی حکومت سے فون پر بات کرنے کے لیے قائل کیا گیا لیکن انہوں نے ۔۔۔“افسوسناک خبر آگئی

”ڈاکٹر عافیہ کو پاکستانی حکومت سے فون پر بات کرنے کے لیے قائل کیا گیا لیکن ...
”ڈاکٹر عافیہ کو پاکستانی حکومت سے فون پر بات کرنے کے لیے قائل کیا گیا لیکن انہوں نے ۔۔۔“افسوسناک خبر آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی جیل میںقید عافیہ صدیقی نے پاکستانی حکومت سے فون پر بات کرنے سے انکار کردیا۔وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ میں عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے حکومتِ پاکستان سے فون پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کے ساتھ ہیوسٹن میں تعینات پاکستان قونصل جنرل کی جانب سے حلف نامہ اور دیگر دستاویزات بھی عدالت میں جمع کروائی گئیں، جن میں کہا گیا ہے کہ قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ کو پاکستانی حکومت سے فون پر بات کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ ڈاکٹر عافیہ نے پٹیشن پر دستخط کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔جواب میں کہا گیا ہے کہ امریکی جیل حکام نے عافیہ صدیقی کی خیریت کی تصدیق کی ہے۔ قونصل جنرل کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کے اکاونٹ میں رمضان المبارک کے خرچ کیلئے200 ڈالر بھی جمع کروادیئے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں موقف اپنایا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے امریکہ سے رحم کی اپیل کیلئے بھی مشاورت جاری ہے۔مشاورت ہونے پر اپیل ان کے اٹارنی جنرل یا جیل وارڈن کی جانب سے دائر کی جا سکتی ہے۔ قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ تک قونصل رسائی کی درخواست بھی امریکی جیل حکام کو دے رکھی ہے۔

مزید :

قومی -