سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے کے بعد حسن علی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے کے بعد حسن علی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا
سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے کے بعد حسن علی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے باولر حسن علی ایک بار پھر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ۔نجی نیوز چینل دنیانیوز کے مطابق حسن علی کی تکلیف کوئی عام نوعیت کی نہیں ہے۔ نو ٹیسٹ، 53 ون ڈے میچز اور 30 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلنے والے حسن علی کو اگلے سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں بھی اسی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا۔چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حسن علی 30 اپریل کو دوبارہ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ان کا مکمل خیال رکھے گا۔

مزید :

کھیل -