وزیر اعظم لاپتا ہیں،مفرور یا غیر ذمہ دار؟پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی

وزیر اعظم لاپتا ہیں،مفرور یا غیر ذمہ دار؟پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ ...
وزیر اعظم لاپتا ہیں،مفرور یا غیر ذمہ دار؟پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پا کستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں عدم شرکت کی مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ یاتووزیراعظم لا پتہ ہیں یا مفرور اور یا غیر ذمہ دار ہیں،اُنہوں نے ایک بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی قومی اسمبلی کو کورونا وباء کے سلسلے میں اعتماد میں لینے کی زحمت گوارہ کی۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم ہر تیسرے روز غیر منتخب لوگوں کو ساتھ بٹھا کر ٹی وی کے ذریعے پرانی تقریر دہراتے ہیں اور کورونا کے نقصانات کا ملبہ عوام پر ڈال کر راہِ فرار اختیار کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا اجلاس تو بلایا مگر حکومتی وزراء کورونا پر بات کرنے کی بجائے اپوزیشن پر ذاتی حملے کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ نالائق وزیراعظم کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ جب بھی قوم پر مشکل وقت آیا نالائق وزیراعظم نے قوم کو اتفاق رائے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان خود کو وزیراعظم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے غیرمنتخب لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر میڈیا پر بھاشن دیتے ہیں، جو میڈیا اور قوم کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔