بھارت کی جانب سے دیا میر بھاشاڈیم کی تعمیر پر اعتراض کے خلاف چین بھی میدان میں آگیا ،بھارت کو کرارا جواب دے دیا

بھارت کی جانب سے دیا میر بھاشاڈیم کی تعمیر پر اعتراض کے خلاف چین بھی میدان ...
بھارت کی جانب سے دیا میر بھاشاڈیم کی تعمیر پر اعتراض کے خلاف چین بھی میدان میں آگیا ،بھارت کو کرارا جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چین نے دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق بھارتی اعتراض پر جواب دیا ہے کہ چین اور پاکستان کے مابین معاشی تعاون کا مقصد مقامی معاشی نمو کو بڑھانا ہے۔بیجنگ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاولی جیان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا واقف مستقل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین معاشی سرگرمیوں سے مقامی معیشت بڑھے گی اور لوگوں کی معاشی زندگی بہتر ہونے سے سب کو فائدہ ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے وزارت خارجہ امور نے اعتراض کیا تھا کہ جموں وکشمیر اور لداخ کے وسطی علاقوں کا پورا علاقہ بھارت کا لازمی اور ناگزیر حصہ ہے اور رہے گا اور ہم نے بھارتی علاقوں میں پاکستان کے غیر قانونی قبضے اور تمام منصوبوں کی تعمیر پر پاکستان اور چین سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

قومی -