امریکی حکومت کو بھتہ دینا پڑ گیا

امریکی حکومت کو بھتہ دینا پڑ گیا
امریکی حکومت کو بھتہ دینا پڑ گیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )سائبر حملے سے متاثر امریکی پائپ لائن نیٹ ورک50 لاکھ ڈالر بھتہ دینے کے بعد بحال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی پائپ لائن نیٹ ورک ایک ہفتے بعد بحال ہوا ہے۔ پائپ لائن نیٹ ورک بحال ہونے سے مارکیٹ میں تیل کی سپلائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔کالونیل پائپ لائن نے گزشتہ جمعے کو سائبر حملے کے بعد آپریشن بند کر دیا تھا، 550 کلومیٹر طویل پائپ لائن نیٹ ورک ٹیکساس سے ایسٹ کوسٹ کو ایندھن فراہم کرتا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیٹ ورک کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔انہوں نے  الزام عائد کیا کہ پائپ لائن نیٹ ورک پر سائبر حملہ روس سے ہیکنگ گروپ نے کیا۔ امریکی جریدے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی نے ہیکرز کو 50 لاکھ ڈالر بطور بھتہ ادا کیے تاہم کمپنی کی جانب سے بھتہ دینے کے حوالے سے وضاحت دینے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -