امریکہ میں خاتون کی چھوٹی سی غلطی نے اس کا چار ارب روپے کا نقصان کروا دیا 

امریکہ میں خاتون کی چھوٹی سی غلطی نے اس کا چار ارب روپے کا نقصان کروا دیا 
امریکہ میں خاتون کی چھوٹی سی غلطی نے اس کا چار ارب روپے کا نقصان کروا دیا 

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خاتون 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یعنی تقریباً 4 ارب روپے کی لاٹری جیت کربھی انعامی رقم سے محروم ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کی خاتون کا انعامی ٹکٹ غلطی سے کپڑوں میں ہی دھل گیا تھا، لاٹری کے منتظمین نے خاتون کے دعوے کی تحقیقات شروع کر دیں۔خاتون کے ٹکٹ لیتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کر لی گئی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس ثبوت کے بغیر انعام نہیں دیا جا سکتا۔

مزید :

بین الاقوامی -