لاہور میں تمام ویکسی نیشن سنٹرز کھل گئے

لاہور میں تمام ویکسی نیشن سنٹرز کھل گئے
لاہور میں تمام ویکسی نیشن سنٹرز کھل گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارلحکومت میں کورونا وائر س کی ویکسی نیشن کے لئے قائم کئے گئے تمام سنٹرز کھول دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر ،سپورٹس کمپلیکس ، والٹن ریلوے ڈسپنسری، پی کے ایل آئی اور دیگر دس ویکسی نیشن سینٹر پرکورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دو روز بعد آج پھر سے شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے،عوام الناس کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ان سینٹرز میں جا سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -