اسرائیلی جارحیت کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے، شیخ رشید احمد
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مظلوم اور نہتے فلسطنیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے،عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140سے زائد فلسطینیوں کو شہیدکر چکاہے۔مسلمان ملکوں کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا ہوگا۔اسرائیلی جارحیت کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔