’ایک دو میچ اچھے نہیں گئے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے آتا کچھ نہیں ‘ وہاب ریاض نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا

’ایک دو میچ اچھے نہیں گئے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے آتا کچھ نہیں ‘ وہاب ...
’ایک دو میچ اچھے نہیں گئے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے آتا کچھ نہیں ‘ وہاب ریاض نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کرکٹ کھیلیں گے، پرفارمنس دیں گے اور ٹیم میں کم بیک کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ ایک دو میچ اچھے نہیں گئے یا ڈراپ ہوگیا تو اس کا مطلب یہ نہیں آتا کچھ نہیں، اِن اور آو¿ٹ میرے کیرئیر میں بہت بار ہوچکا ہے، یہ زندگی کاحصہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ پی ایس ایل کے باقی میچز کا انعقاد بہت ضروری ہے، پی ایس ایل میں فارم واپس لاکر قومی ٹیم میں کم بیک کرنا ہے۔وہاب ریاض نے کہا کہ فٹنس پر دھیان دے رہا ہوں، پی ایس ایل کے شروع ہونے کا منتظر ہوں، ماضی میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرچکا ہوں، امید ہےاسے بھی دیکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نہیں ہوتا تو دورہ انگلینڈ کے لیے ماضی کی کارکردگی کو دیکھا جائے گا جبکہ سیلیکٹرزاورٹیم مینجمنٹ کو ہماری صلاحیتیوں کا بخوبی علم ہے۔قومی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ سلیکٹرز اور مینجمنٹ کو فیصلہ کرنا ہے کہ ا±نہیں ہماری ضرورت ہے یا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس بہت مواقع ہیں، لیگز کے کنٹریکٹس بھی سائن کرچکا ہوں لیکن پہلی ترجیح پاکستان کے لیے کھیلنا ہے، ورلڈکپ کھیلنے میں کامیاب ہوں گا۔

مزید :

کھیل -